مولانا فضل الرحمن 6مارچ کو نوشکی کا دورہ کرینگے

نوشکی:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 6 مارچ سے رخشان ڈویژن کا تنظیمی دورہ کرینگے جہاں سابق صوبائی وزرا اور اہم شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرینگے 6 مارچ کو 18 سال بعد مولانا فضل الرحمن نوشکی کا دورہ کرینگے جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا جائیگا جلوس کی شکل میں نوشکی فٹبال اسٹیڈیم لائی جائیگی جہاں وہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر حاجی غلام دستگیر بادینی اپنی رفقا ساتھیوں اور حمایتیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کی اعلان کرینگے سابق صوبائی وزیر میر امان اللہ نوتیزئی کی دعوت پر 7 مارچ کو مولانا فضل الرحمن دالبندین فٹبال اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جہاں میر امان اللہ نوتیزئی اپنی اتحادیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرینگے جے یو آئی کے سربراہ 8 مارچ کو خاران کا دورہ کرینگے جہاں مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے نوشکی چاغی اور خاران میں جے یو آئی کے عہدیدار اور کارکنوں نے ہنگامی بنیاد پر تیاریں شروع کر دی ہیں رخشان ڈویژن میں اہم شخصیات کی شمولیت سے یہاں کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے جے یوآئی کے تنک ٹھینک رخشان میں تین صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ جیتے کی پلاننگ کر رہے ہیں یاد رہے ماضی قریب میں ان اضلاع سے جے یوآئی نے کبھی صوبائی اسمبلی کی نشتیں حاصل نہیں کی البتہ نوشکی اور چاغی کی قومی اسمبلی سے اس وقت کے جے یوآئی امیدوار قومی اسمبلی اور سابق اسمبلی میں انجیئر محمد عثمان بادینی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایم این اے رحیم مندوخیل کی انتقال کے بعد خالی ہونے والے نشت پر بی این پی کے امیدوار میر بہادر خان سے برتری حاصل کرکے منتخب ہوئے تھے مگر سال 2018 کے انتخابات میں یہاں سے کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں