نیب نے اسحاق ڈار کے بنگلے کی نیلامی کیلئے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا
لاہور: نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ میں واقع بنگلے کی نیلامی کے لیے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا۔بنگلہ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکلات میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا ہے اور نیب لاہور نے اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 4 کنال کا بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ جاری کردیا۔گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر موجود بنگلہ کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جارہی ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی ملزم اسحاق ڈار کیخلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


