کوئٹہ ،ایف آئی اے کی کارروائی ایک شخص گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ میں ایف ائی اے نے چھاپہ مار کر فرضی اکاونٹ کے ذریعے حوالہ ہنڈی کے کارروبارمیں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے اکاونٹ میں 65کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف ائی اے کی ٹیم نے سرکی روڈ سے ایک شخص عبید اللہ کو گرفتار کیا ،،ملزم کے فرضی اکاونٹ میں 65کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو فرضی اکاونٹ کے ذریعے حوالہ ہنڈی کے کارروبارمیں ملوث پا یا گیا ،عبید اللہ کے خلاف غیر قانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور مختلف کھاتوں میں بھاری لین دین میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،، ملزم کو آج جمعرات کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں