پاکستان کی اسرائیل کےساتھ فوجی مشقیں فلسطینیوں کے ساتھ غدار ہے،ملی یکجہتی کونسل
کوئٹہ:صدرملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سیدمومن شاہ جیلانی،سینئرنائب صدرعلامہ سیدہاشم موسوی،نائب صدورڈاکٹرعطا الرحمان،مولاناانوارلحق حقانی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ،علامہ اکبرحسین زاہدی،رانامحمداشفاق،سیدعتیق الرحمان،مولانا عبدالکبیرشاکر،نجیب الرحمان ساسولی نے حکومت پاکستان کا اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غاصب دہشت گردی ناجائز ریاست ہے اس کیساتھ فوجی مشقوں کا مطلب فلسطین کی آزادی سلب کرنے ،فلسطینی ماﺅں بہنوں ومعصوم عوام کے قتل عام میں یہودیوں کی مددکرنے اور انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے ۔پاکستان کا سعودی یاکسی بھی قوت کے دباﺅ میں آکر اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں قابل افسوس قابل مذمت اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے مددکرنے کے مترادف ہے ۔اسرائیل دنیا کا واحددہشت گردملک ہے جس کا بارڈرمعلوم نہیں روزانہ قبضہ کرکے فلسطین ودیگر مسلم ممالک کی زمینوں پر قبضہ کرکے دہشت گردی کر رہاہے ۔حکومت پاکستان نے سعودی یا کسی اور کے دباﺅ میں آکر اپنی خارجہ پالیسی کی بنیادی اصول کو فراموش کر دیا پاکستان ایک آزادخودمختارریاست ہے اس قسم کے اقدامات ناجائز ،عوامی قومی دینی مفادات کے برخلاف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں


