ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بی ایس او کے بانی رہنماء و بلوچ قومی سیاست کے عظیم رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی روڈ حادثے میں رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچ قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی جدید سیاسی عمل ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے بغیر ادھورا ہے جس نے اپنی پوری زندگی کو بلوچ قومی سیاست کے لیے وقف کردیا تھا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ان سیاسی اکابرین میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے بلوچ قوم کو بی ایس او جیسے عظیم سیاسی درسگاہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم بی ایس او کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بلوچ طلباء کو متحرک کرکے ایک سیاسی پلیٹ فارم میں یکجاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی رحلت ایک ایسے وقت میں ہوا جہاں پوری قوم جبر و استبداد کا شکار ہے اور ایسے وقت اس طرح کے عظیم رہنما کا کوچ کر جانا کسی سانحے سے کم نہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ ان کی جگہ بلوچ سیاست میں ہمیشہ خالی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں