عبدالقدوس بزنجو آئے تو صوبے کے حالات سنوارنے کیلئے تھے مگر انہوں نے حالات مزیدبگاڑدیئے ہیں،سلیم احمد کھوسہ

صحبت پور:رکن بلوچستان اسمبلی میرسلیم احمدخان کھوسہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی بدقسمتی کے جام کمال جیسے اچھے سوچ،درددل رکھنے والے وزیراعلیٰ کو ہٹایاگیا،میرعبدالقدوس بزنجو آئے تو صوبے کے حالات سنوارنے کیلئے تھے مگر انہوں نے صوبے کے حالات مزیدبگاڑدیئے ہیں،یہ بات انہوں نے کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں رشوت ستانی،کرپشن نے سراُٹھالیاہے،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو ہیں تو بلوچستان عوامی پارٹی کے وہ کچھ لوگوں کی شازش اوردلی خواہش کے عین مطابق پارٹی تو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے اور پارٹی کو مزیدنقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں ہم ایسا ہرگزہونے نہیں دینگے،میرسلیم احمدخان کھوسہ نے کہا کہ ہمارانصیرآبادڈویژن زرعی علاقہ ہے اور نہری نظام پر منحصر ہے کافی عرصے سے پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی، ڈرینیج کی بھل صفائی کا کام بہتراندازمیں نہیں ہواہے جس کی وجہ گزشتہ سال ڈویژن کے 70فیصد زمینیں پانی نہ ہونے کہ وجہ سے آباد نہ ہوسکی ہیں اس بارپٹ فیڈرکینال اور حیردین ڈرینیج کی بھل صفائی کیلئے خطیررقم دی گئی ہے،خدشہ ہے کہ یہ رقم ٹھیکیداروں اور افسران کی ملی بھگت سے کرپش کی نظر ہوجائے گی،میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال اور حیردین ڈرینیج کی بھل صفائی کیلئے علاقائی زمینداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ وہ اس کام کی نگرانی کریں اور کام بہترطریقے سے ہوں اگر ان کینالز کی بھل صفائی صحیح طریقے کی جائے گی تو ہمارا ذرخیز علاقہ آباد رہے گا ورنہ علاقے کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ضلع صحبت پور میں حال ہی میں روڈز کے کاموں کے ٹینڈرکئے گئے ہیں اور وہ ٹینڈرزپراسس میں تھے تو ایکسین روڈز صحبت پور کو تبدیل کرکے کسی جونیئر آفیسر کو ایکٹنگ چارج دیا گیا تاکہ کرپشن ہوسکے اور اور کرپشن کے پیسے کوئٹہ پہنچائے جائیں،سلیم احمدکھوسہ نے کہا کہ ہم ہرگزایسا ہونے نہیں دینگے،انہوں چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع کے جاری ترقیاتی کاموں کے فندز اور ہمارے افسران کی بے جا تبادلے بندکئے جائیں ورنہ عدالت سے رجوع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں