جنگ کا چوتھا روز، یوکرین روس سے مذاکرات کیلئے غیر مشروط طور پر آمادہ

یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے غیر مشروط ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدارتی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ یوکرین روس کے ساتھ غیر مشروط ملاقات پر آمادہ ہے، یہ ملاقات وفود کی سطح پر یوکرین اور بیلاروس کی سرحد پر ہوگی۔روس کی شدید بمباری، خارکیف یں گیس پائپ لائن تباہ، یوکرین کا بیلاروس میں مذاکرات سے انکارپیوٹن سے معافی مانگ لیں، چیچن سربراہ رمضان قادریوف کا یوکرینی صدر کو مشورہیوکرینی صدارتی محل کا کہنا ہےکہ روسی وفد کےساتھ ملاقات سخت اندیشوں کے ساتھ ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ دوسری جانب یوکرینی وفد سے ملاقات کے لیے روسی وفد پہلے ہی بیلاروس پہنچ چکا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی وفد میں وزارت خارجہ، دفاع اور صدارتی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، پیوٹن کا کہنا تھاکہ یوکرین نے روسی پیشکش کو مسترد کرکے اچھا موقع گنوادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں