پارٹی کارکن میرے ہاتھ و بازوں ہیں،انکی قربانیاں نظر انداز نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہاکہ پارٹی کارکن اور عہدیدار پارٹی کی فعالی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کو ضلع بھر میں منظم بنانے کیلئے جدوجہد کرے پارٹی کارکنوں،عہدیداروں، سپوٹروں کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل میں بی اے پی تحصیل زیارت کے عہدیداروں اور مقامی یونٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس بی اے پی ضلع زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ کے صدارت میں منعقدہ ہوا اجلاس میں پارٹی فعالی، کارکنوں عہدیداروں کے مسائل ضلع میں جاری ترمنصوبوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکنہ بلدیات انتخاب سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا اور پارٹی تحصیل و مقامی یونٹوں نے پارٹی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پہلے بھی نظرانداز نہیں کیا ہے اور نہ ہی نظرانداز کرینگے پارٹی کارکن ہی میرے ہاتھ اوربازوں ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں پارٹی کارکنوں عہدیداروں سپوٹروں کے انفرادی مسائل کے حل کے علاوہ دونوں اضلاع کے عوام کی اجتماعی ترقی کیلئے اپنے ساڑے تین سالہ دور حکومت میں جو منصوبے منظور کئے ہے وہ اربوں روپوں کی ہے جن کی تکمیل سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن اور حلقے کے دونوں اضلاع کے تمام استفادہ حاصل کرینگے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ میرااولین ترجیحی ہے حلقے کے دونوں اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے جس پر میں دن رات کام کررہاہوں اور کوشش ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں دونوں اضلاع کے مزید سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پرباعزت روزگار فراہم کروں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے عوام سے کبھی بھی جھوٹے یا بلند وبانگ دعویں نہیں کئے ہے جو بھی وعدے اپنے عوام اور پارٹی کارکنوں سے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنارہاہوں انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی کی فعالی پر اپنی تمام توجہ دے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اجلاس میں پارٹی کارکنوں عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مسائل کی نشاندہی پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں