ہمسائیہ مما لک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے تمام وسائل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں گے، صا دق سنجرا نی

اسلام آ با د /کوئٹہ :چیئر مین سینیٹ میر صا دق سنجرا نی نے کہا ہے کہ ہمسائیہ مما لک کے ساتھ برادرانہ تجا رتی تعلقات کے فروغ کے لئے تمام وسائل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں گے، با رڈر ٹریڈ کی ترقی ملک اور صو بے کی معاشی ترقی کی ضامن ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی ،سابق نائب صدر حا جی اختر کا کڑ سے اسلام آ با د میں با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی ، اور حا جی اختر کا کڑ نے چیئر مین سینیٹ کو صو بے میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات سے آ گا ہ کیا اور بتا یا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چیئر مین سینیٹ ہمسا ئیہ مما لک افغانستان اور ایرا ن سے ساتھ بارڈر اور بارٹر ٹریڈ کی ترقی اور فروغ کے لئے کر دارادا کرے ، انہوں نے کہا کہ با دینی بارڈر پر تجا رتی سر گر میوں کی دوبا رہ فعالی ،قمر الدین ، تو بہ کا کڑ ی ،گلستان و دیگر بزنس گیٹس کے لئے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ چمن اور تفتان با رڈر پر تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے سہولیات کی فرا ہمی کا بندوبست کیا جا ئے تو اس سے ملک اور صو بے کی معاشی خوشحا لی میں مزید اضا فہ ہو گا انہوں نے ایکسپورٹ اور امپورٹ کے مسائل اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بنکنگ چینل و دیگر سے متعلق بھی با ت چیت کی۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ میر صا دق سنجرانی نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے وفد کو ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجا رتی سر گرمیوں میں اضا فہ ، نئے بزنس گیٹس کھولنے اوران کی فعالی سمیت دیگر کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی اور کہا کہ مو جو دہ حکومت کی اولین ترجیح ہمسائیہ و دیگر مما لک کے ساتھ کا روبا ر ی سر گر میوں میں اضا فہ اور ترقی ہے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ مما لک کے ساتھ برادرانہ تجا رتی تعلقات کے فروغ کے لئے تمام وسائل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں گے، با رڈر ٹریڈ کی ترقی ملک اور صو بے کی معاشی ترقی کی ضامن ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی اہمیت کاحامل ہے اور اس کے عہدیداران و ممبرا ن نے تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل اور قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کر دار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں