بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 9ملک شاپس سمیت 20مراکز پر جرمانے عائد

کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ملاوٹی دودھ اور ناقص اشیاءخوردونوش کی فراہمی پر 1 میٹ شاپ سربمہر جبکہ 9 ملک شاپس سمیت 20 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے۔ شہر میں ملاوٹی دودھ کی فروخت کے تدارک کیلئے بی ایف اے کی خصوصی موبائل لیبارٹری ٹیم نے سمنگلی روڈ، خیزی چوک اور نوحصار میں 23 دکانوں سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر چیک کیے، دودھ کا معیار جانچنے کیلئے کیے گئے موبائل لیبارٹری تجزیہ میں 9 ملک شاپس کے دودھ میں ملاوٹ پائی گئی جس پر مزکورہ دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ مشرقی بائی پاس پر قائم قلندری پولٹری اینڈ بیف شاپ کو صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال، دکان میں بدبو، بڑی مقدار میں باسی و کٹا ہوا گوشت رکھنے اور گندے و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں سیٹلائٹ ٹا¶ن میں تین بیکنگ / پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسز کے باوجود صفائی کے انتظامات بہتر نہ کرنے، تیار اشیاءپر ایکسپائری تاریخ ظاہر نہ کرنے، ناقص اسٹوریج سسٹم اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی بری حالت پر جبکہ 2 میٹ شاپس کو ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ پروڈکشن یونٹس میں یونیک فوڈ انٹر پرائزز، زہری بیکری اور ریاض سوئیٹ ہا¶س کے بیکنگ پلانٹ شامل تھے۔ دوران معائنہ معروف لہڑی سجی ہا¶س کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات و مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف جبکہ 1 مصالحہ شاپ کے خلاف مضر صحت فوڈ کلرز اور چائنیز نمک کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔ مزید برآں بی ایف اے کی ایک اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرکی روڈ اور سریاب روڈ میں کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ہوٹلوں، 1 ٹکی ٹافی فیکٹری جبکہ ممنوعہ چائنیز نمک کی فراہمی پر ایک مصالحہ شاپ پر جرمانے عائد کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں