جنگ متاثرہ یوکرائن کیلئے 3 ارب ڈالر امدادککا عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا مشترکہ اعلامیہ جاری

نیو یارک/کیف :ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یوکرائن کی مالی امداد کے لیے پیکج کی تیاری کر رہے ہیں۔اِس بات کا اعلان بین الاقوامی مالیات کو کنٹرول کرنے والے بڑے اداروں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کیا۔آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ میلپس نے یوکرائن جنگ کے حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یوکرائن کو تین ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جن میں سے 350 ملین ڈالرز اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ ا?ئی ایم ایف یوکرائن کی مالی امداد کی درخواست پر فوری طور پر غور کرے گا۔عالمی بینک نے امید دلائی ہے کہ وہ جون تک 2.2 بلین ڈالرز کی امداد فراہم کر سکے گا۔مشترکہ بیان میں دونوں عالمی اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ وہ روس کے یوکرائن پر حملے کے ممکنہ مالی اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد سے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے اور عالمی سطح پر مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں