سیندک پروجیکٹ کے ملازمین اور بلوچ آبادی اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں،بی این پی

نوکنڈی:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے ضلعی پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ سیندک پروجیکٹ کے ملازمین اور بلوچ آبادی اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں بی این پی ہرمحاذپرانکے ساتھ رہے گی، بیان میں افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بیس سالوں سے اس پروجیکٹ میں چائنیزجیسے غیرمہذب قوم کے ساتھ کچھ پاکستانی افیسران اور نام نہادعلاقائی معتبرین نے اپنے کرپشن اور لوٹ مارکی خاطر بلوچ ملازمین اور بلوچ آبادی کے لئے سیندک کو گوانتاناموبے جیل سے بدتربناکر مظالم اور استحصال کی تاریخ رقم کی ہے گذشتہ تین سالوں سے کورونا کاڈھونگ رچاکر کمپنی سے کورنٹائن اورٹیسٹ کے مدمیں لاکھوں ڈالرزکمارہے ہیں دوسری جانب دکانوبینک اور ملازمین میس کوبندکرکے افسران اور معتبرین نے اپنا الگ کاروبار بنایاہواہے جسکی وجہ سے کورونا کورنٹائن اور ٹیسٹ ختم کرنے داخلی و خارجی راستوں کو کھولنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستانی افیسران اور معتبرین کی نیندیں حرام ہوگئی ہے اور مختلف ہتھکنڈوں سے دوبارہ ان تمام مظالم وپابندیوں کوجاری رکھناچاہتے ہیں جو تین سال بعد بلوچ خواتین اورملازمین کے سخت احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنرچاغی ودیگر ذمہ دارافیسران کی موجودگی میں ختم کرنے کااعلان کیاگیااورملازمین کوخوشخبری سنائی گئی مگردوروزبعد ملازمین پر مختلف طریقوں سے گھیرا تنگ کرکے انھیں مجبورکیاجارہاہے کہ وہ ٹیسٹ لینے کورٹائن ہونے اور راستوں کی بندش پررضاکارانہ رضامندی ظاہر کرے ہم سیندک کے ملازمین کو تاکید کرتیہیں کہ وہ کسی بھی دباو اور خوف کا شکار نہ ہوں بلو چستان نیشنل پارٹی مکمل ان کے ساتھ رئیگی اور ہرطرح کی ممکن تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں