ڈیرہ اللہ یار،رائس مل میں آتشزدگی، تمام مشینری خاکستر

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں شاکر رائس مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے پلک جھپکتے میں تمام مشینری کو جلا کر راکھ کر دیا بدھ کی علی الصبح ڈیرہ اللہ یار کے جیکب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب شاکر رائس مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگیں اچانک لگنے والی آگ نے پلک جھپکتے میں تمام مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے کر جلا کر خاکستر کردیا چوکیدار نے اچانک آگ لگنے کی اطلاع میونسپل کمیٹی کے عملے کو دی میونسپل کمیٹی کے فائر برگیڈ عملے نے چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی کی ہدایت پر دو فائر برگیڈ کے ہمراہ رائس مل پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ رائس مل کے مشینری والے بلاک میں آگ کیسے بھڑک اٹھی یا آگ جان بوجھ کر لگائی گئی رائس مل مالک عملے اور پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی موقف سامنے نہ آسکا ہے بتایا جارہا ہے اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے جل کر خاکستر ہونے والی مشینری کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں