مٹھی بھر عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیلیٰ ترین، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک روح اللہ ترین و دیگر نے پشاور قصہ خوانی بازار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اورفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے انہوں کہاکہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے،انہوں نے کہاکہ چند مٹھی بھر عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردعناصر اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے۔ انہوں نے پاکستانی قوم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں