بلوچستان کو گرین بنانے کیلئے عوام و افسران ملکر درخت لگائیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

سبی:چیف سیکرٹری بلو چستان مطہر نیازرانا نے کہا ہے بلو چستان کو گرین بنانے کے لیئے عوام اور افسران مل کر درخت لگائیں تاکہ ہمارا بلو چستان وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان میں شمار ہو ان خیالات کا اظہار انھوں نے میلہ گراؤنڈ سبی میں پودا لگاتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری جنگلات دوستین خان جمالدینی،چیف کنزروٹیو بلو چستان نارتھ ضیغم علی، کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر سید زاشاہد شاہ، کنزروٹیو آفیسر حافظ محمد جان محمد جمالی،ڈویژنل فارسٹ آفیسر خلیل الرحمن کھوسہ، رینج فارسٹ آفیسر میر یوسف گہرام زئی،میر علی داد گشکوری سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق۔ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے قبل ازین سیکرٹری جنگلات دوستین خان جمالدینی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں 5لاکھ پودے لگائے گئے ہیں جس میں 2لاکھ37ہزار محکموں میں تقسیم کیئے جائیں جبکہ 2لاکھ63ہزار عوام میں تقسیم کیئے جائیں گے سیکرٹری جنگلات نے کہاکہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے صوبے کے تمام ڈویژنل اور کنزروٹیو افسرز کا ہدایات جاری کردی گئی ہیں چیف سیکرٹری بلو چستان مطہر نیازرانا نے کہا کہ مہم کے دوران صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ ہمارا صوبہ سر سبز و شاداب بنے انھوں نے کہاکہ درختوں کی اہمیت و افادیت وہی لوگ جانتے ہیں جو درختوں کے پھلوں اور سایہ سے محروم ہوتے ہیں درخت انسانی جان کے لئے نیحد مفید ہوتے ہیں اس قدر وہ لوگ جانتے ہیں جو درختوں کے سایہ سے محروم ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے ماحولیاتی بہتری کے لئے شجر کاری اہمیت کی حامل ہے حکومت بلوچستان وزیر اعظم کے پروگرام پر بھرپور انداز میں کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر عوام کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں جو ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ اگر ہرشخص ایمانداری سے درخت لگائے اور اسکی حفاظت کرے تو کوئی وجہ نہیں ایک پودا کل تناور درخت بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں