خضدار‘ 12ہزار لینے والاشخص اپنی موٹرسائیکل گنوابیٹھا

خضدار:مولہ کا رہائیشی ناصراحمد بارہ ہزار روپے کے پیچھے 70 ہزار کا موٹرسائیکل گنوا بیٹھا۔ پولیس اور لیویز کی موجودگی میں چورCD70 کو لے اڑے تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کیتحت 12ہزار روپے وصول کرنے کیلیے ناصراحمد مولہ سے خضدار آئے تھے اور انہوں نے گرلز ہائی اسکول میں واقع سینٹر کے سامنے اپنی موٹرسائیکل انجن نمبرC113767، چیچس نمبر CD238862 کھڑی کرکے سینٹر کے اندرگئے تھے۔ لیکن جب وہ بارہ ہزار وصول کرکے خوشی خوشی باہر نکل آئے تو یہ دیکھ کر اس کی ہوش اڑگئی کہ باہر کھڑی اس کی 2020ماڈل موٹرسائیکل غائب ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ پر لیویز اور پولیس کے اہکار بھی وجود تھے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں