بھارت ، ذہنی طورپر معذور ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا

آسام (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں ذہنی طور پر معذورایک شخص کوچائے باغ کے مشتعل کارکنوں نے زندہ جلا دیا جب اس نے ایک 5 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ دھولاجن ٹی اسٹیٹ میں پیش آیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس پی شیوتانک مشرا نے بتایاکہ بچہ سنیت تانتی کے احاطے میںجو مقامی لوگوں کے مطابق ذہنی طور پر معذور تھا،دوسرے بچوںکے ساتھ کھیل رہا تھا ۔اچانک تانتی نے غصے میں آکر لڑکے اجل مورا کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ایک اور افسر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد مقامی لوگوں نے تانتی کو پکڑ لیا اور اسے زندہ جلا دیا۔دریں اثناءتریپورہ کے ضلع کھوئی میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 50 سالہ شوہر کا سر قلم کر دیا اور خون میں لت پت اس کے سر کو خاندان کے مندر میں ایک پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ دیا۔ کھوئی کے سپرانٹنڈنٹ پولیس بھانوپدا چکرورتی نے کہا کہ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، خاتون کے بڑے بیٹے نے کہا کہ اس کی ماں کو حال ہی میں ایک نفسیاتی عارضہ لاحق ہوا ہے اور اس کا علاج ایک مقامی جادوگر کررہا ہے۔42 سالہ خاتون کو ضلع کے علاقے اندرا کالونی میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ وہاںیومیہ اجرت پر کام کرنے والے اپنے شوہر رابندر تانتی اور دو نابالغ بیٹوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ان کے بڑے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ سے سبزی خور تھیں۔ لیکن اس نے کل رات چکن کھایا اور ہم سب سو گئے۔ اچانک میں بیدار ہوا اور دیکھا کہ میرے والد کا سر قلم کیا گیا تھا۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میری ماں خون میں لت پت ایک تیز دھار ہتھیار کے ساتھ کھڑی تھی۔ جب تک ہم جاگ گئے ،وہ کمرے سے باہر چلی گئی اور میرے والد کا سر ہمارے مندر میں رکھا۔ اس کے بعد اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ایس پی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے لاش برآمد کر لی اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں