وفاقی کابینہ کا 15 مارچ کو ہونے والا اجلاس چوتھی مرتبہ ملتوی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا مسلسل چوتھا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا 15 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی کابینہ کے 3 اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں