گریٹا تھونبر کا کورونا کے خلاف مثالی اقدام

نیویارک: ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مفرد شہرت رکھنے والی 17 سالہ گریٹا تھونبر وبائی مرض کے خلاف بھی میدان میں آگئیں، انہوں نے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تحفظ کی کارکن نے ایک لاکھ ڈالر کرونا کے خلاف استعمال کے لیے وقف کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گریٹا نے اپنی انعامی رقم اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال کو عطیہ کیا جو کرونا سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے اقدامات کرے گا۔ خیال رہے کہ وبا کے تناظر میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث لاکھوں بچے بھی متاثر ہیں۔ کاروباری مراکز بند ہونے سے گھروں میں بچوں کو بھی بھوک کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ میں بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے گریٹا کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ کارکن کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچے بھی شدید متاثر ہیں، مذکورہ بیماری ماحولیاتی مسائل کی طرح ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ گلوبل وارمننگ کم نہیں ہورہا بلکہ اسے قابو پانے کے لیے حکمت عملی درکار ہے، بچوں کی زندگیوں کو بچانے، صحت کے تحفظ اور تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے یونیسف کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں