پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، نبیل گبول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز نے ہمیں کہا کہ ہم پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے تا کہ ان کے لیے کوئی برابلم نہ ہو۔جب کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے پروگرام کے دوران کہا کہ حکومت کسی بھی قانون کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کو ہاس کے اندر جانے سے نہیں روک سکتی، فواد چوہدری کا احتجاج کے ذریعے روکنے کا بیان محض سیاسی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ہ مریم بی بی کہہ رہی ہیں کہ عمران خان عوام میں آکر دکھائیں ہم نے اس دن کہا تھا ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے ہوں گے، نواز شریف اور زرداری سے کہتا ہوں اپنے گھر میں کتا بھی شیر ہوتا ہے ہمت ہے تو عمران خان کی طرح جلسے کر کے دکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آ ج عمران خان اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں، نواز شریف اورآ صف زرداری تو مقبولیت میں عمران خان کے قریب بھی نہیں ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے تو پارک میں پیدل چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ چوہدری شجاعت کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے نہ کرنے اور تصادم سے بچنے کی اپیل پر فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں تحریک انصاف جمہوری پارٹی جو شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی تصادم پر یقین رکھتی ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں