افغان حکومت نےطالبان کے مزید 40قیدیوں کو رہا کر دیا

کابل: افغان حکومت نے شدت پسند تنظیم طالبان کے مزید 40 قیدیوں کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج کابل انتظامیہ نے قندوز میں 40 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کرونا وبا کے دوران قیدیوں کی جلد رہائی کی کوشش کررہے ہیں۔ افغان جنگ سے متعلق گہری نظر رکھنے والے عالمی تجزیہ کاروں نے افغان حکومت کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حکمت عملی سے افغان قیادت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے معاونت ملے گی۔ تاہم فریقین کے درمیان کئی اہم امور پر اختلافات موجود ہے جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔خیال رہے کہ 13 اپریل کو افغان فورسز نے سیکڑوں طالبان قیدیوں کو معاہدے کے تحت بگرام جی سے رہا کیا تھا جبکہ باقی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل نے بتایا تھا کہ افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاحال 361 قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کرچکے ہیں، امن معاہدے کے تحت 1500 قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن و استحکام کی خاطر تاریخی معاہدہ طے پایا، جس میں امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا اور طالبان قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں