ماضی میں بنا نظام کرپشن کی اجازت دیتا ہے، عمران خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق ملکی معیشت درست سمت میں ہے، ماضی سے جو نظام بنا ہوا ہے وہ کرپشن کی اجازت دیتا یے۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہلی بار پمز ایمرجنسی کا دورہ کیا تو ٹھیک نہیں تھی، آج خوشی ہے کہ ہم شعبہ حادثات و ایمر جنسی ہسپتال کی طرف گئے، پمز شعبہ حادثات و ایمرجنسی اور سیکٹر جی 13 میں 300 بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال بننے جا رہا ہے۔ شعبہ ایمرجنسی کے لیے اسپیشل آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اسلام آباد کی آبادی چند سالوں میں دوگنی ہو گئی لیکن 1985 کے بعد یہ پہلا جدید ہسپتال ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں