بسیمہ میں یوفون کمپنی کا نیٹ ورک سست روی کا شکار، صارفین پریشان

بسیمہ (انتخاب نیوز) بسیمہ میں یوفون کمپنی کا نیٹ ورک سست روی کا شکار ہے صارفین کو کال اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں صارفین کو کال کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلنا پڑتے ہیں بسیمہ کے یوفون صارفین رل گئے ہیں نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے اور یوفون کمپنی صرف اور صرف عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کارڈز اور دیگر پیکچز کے زریعے باری رقم کٹوتی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انٹرنیٹ گزشتہ کئی مہینوں سے بلکل کام نہیں کررہے ہیں 3G 4G بھی عوام کے لیے سر درد بن چکے ہیں صارفین یوفون کے نیٹ ورک سے سخت پریشان ہیں یوفون صارفین کئی دافعہ سگنل نہ ہونے کی شکایات کی ہیں لیکن یوفون کمپنیوں کے طرف سے سست نیٹورک اور عوام کی شکایات پر کسی بھی قسم کے عمل درآمد نہیں کی گئی ہیں یوفون صارفین کو نیٹورک سے درپیش مسائل حل کرنے میں یوفون کمپنیاں سنجیدہ نہیں ہیں اور جس کی وجہ سے صارفین کو کال اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہوتے ہیں یوفون بسیمہ اور گردنواح میں نیٹورک کے سست روی کا نوٹس لے تاکہ عوام کو سست نیٹورک سے نجات حاصل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں