تربت، گاڑی سے منشیات برآمد

تربت: تربت پولیس کی کاروائی، 600کلوگرام چرس برآمدکرلی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ تربت کے ایس ایچ او عبداللہ بلوچ نے پولیس نفری اور گشت انچارج کے ہمراہ تربت مند زبیدہ جلال روڈ پر مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات لدی گاڑی کاتعاوب کیا پولیس پارٹی کودیکھتے ہی گاڑی ڈرائیور نے گاڑی کوقریبی آبادی کی طرف موڑکربھاگ نکلا اور وہاں سے ویرانہ کی طرف نکل گیا اور گاڑی کوویرانے میں چھوڑ کر اندھیرے میں فرارہوگیا، پولیس نے گاڑی سے 600کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں