صنعتی شہر حب میں گیس نایاب، رمضان میں صارفین پریشان

لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب شہر کے مختلف یونین کونسل میں اس مقدس مہینے رمضان المبارک میں بھی سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی گیس نایاب گھریلو صارفین کھانا پکانے کیلئے گیس کی شدید بندش سے گھریلو صارفین ازیت میں مبتلا حب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،بالا افسران اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خاموشی معنی خیز ہے۔حب شہری،عوامی حلقے اور گھریلو صارفین سراپا احتجاج ہیں بالا احکام وزیراعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان، وزیر بلدیات، کمشنر قلات ڈویژن سے حب شہری اور عوامی حلقوں نے گیس بندش کا فوری نوٹس لیا جائے جبکہ حب شہر میں گیس بندش کیخلاف اہم کردار ادا کرنا ہوگا،عوامی حلقوں کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں