پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انساف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔ سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ BehindYouSkipper کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔
Load/Hide Comments


