بابر اعظم کو ملنے والی گاڑی کی قیمت سامنے آگئی
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے نظر آئے۔ پاکستانی کپتان نے متعدد ون ڈے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔ 27 سالہ بلے باز کو جیپ BAIC BJ40 Plus 2022 بطور مین آف دی سیریز ملی۔ جیپ کی قیمت کچھ دن پہلے 7,685,000 روپے تھی، تاہم کمپنی نے اب اس کی قیمت میں 514,000 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اور اس کی نئی قیمت 8,199,000 روپے ہے۔
Load/Hide Comments


