سلیکٹڈ نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ؛نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے سیاسی قوت بن کر ابھری ہے پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضاف ہو رہا ہے بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ہیں نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کی حقوق اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ یہ بات انہوں نے پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ سلیکٹیڈنمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگئی ہے موجودہ منتخب نمائندوکو عوام سے کوئی سروکارنہیں، امرخوش آئند ہے کہ عوام نے خود محسوس کرلیاہے کہ ان کی نمائندگی کہیں پرنہیں ہورہی ہے، انہیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے، کسی فورم پر ان کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں، اب کسی کوٹھپہ ماری کی اجازت نہیں دی جائے گی نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت و احترام کرتا ہے قطہ نظر کہ وہ کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے کھاکہ سیاست میں عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے اور مثبت سیاسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں