وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی ملاقات، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنیکا کا عندیہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے، غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
Load/Hide Comments


