بلوچستان بھر میں خودساختہ مہنگائی، ماہ صیام میں اشیا خورونوش عوام کی دسترس سے باہر

جعفرآباد، نوکنڈی،سبی (انتخاب نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں ماہ صیام کے دوران خود ساختہ مہنگائی اشیا خوردونوش سمیت گوشت پھل اور سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں تاجروں نے سرکاری نرخ نامے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر من مانی قیمتیں مقرر کردیں غریب اور متوسط طبقہ بابرکت ماہ میں بھی پھل اور گوشت کھانے سے محروم ہیں شہر بھر میں لیموں 800روپے کلو بھنڈی 230روپے توری سندھی 150توری انگریزی 120ٹماٹر 150روپے پیاز 60روپے فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سیب 300روپے نارنگی 200روپے چکو 150روپے خربوزہ 60روپے تربوزہ 80روپے کھجور اول 600روپے اور کھجور دوئم 450روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے مٹن 1000سے بڑھا کر 1300روپے کلو چکن 480روپے اور بیف 700روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تاہم برف فی کلو 15روپے سے بڑھ کر 30روپے کردی گئی ماہ صیام میں خود ساختہ مہنگائی اور اشیا خوردونوش سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکل گئی ہیں خریداری کرنے آنے والے شہری قیمتیں جان کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بابرکت ماہ میں بھی مہنگائی کا جن قابو نہیں ہو رہا غریب اور متوسط طبقے کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کیا گیا ہے تاجر برادری نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخ نامے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے اور من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سے اپیل کی ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کا نوٹس لیکر بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ غریب اور متوسط افراد بھی افطاری میں اپنے بچوں کو پھل اور گوشت کھلا سکیں۔ رمضان المبارک کے پہلی عشرہ نوکنڈی شہر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا سبزی فروٹ ودیگر خوردنی چیزوں کی قیمتیں یک دم بڑھنے لگیں ٹماٹر سے لےکر ہرچیز آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام اور رمضان المبارک پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی تحصیل نوکنڈی کے تاجر برادری لالچ میں آکر رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بھی لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں جبکہ تحصیلدار نوکنڈی شہرکا دورہ تک نہیں جاسکا عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل نوکنڈی شہر میں مہنگائی کےساتھ ساتھ ٹریفک کانظام بری طرح متاثر ہے اور نوکنڈی بازارمیں ایک لیویزاہلکار کی تعیناتی کی گئی ہے باقی اہلکار سیاسی تعلقات کی وجہ سے گھربیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اور رمضان المبارک میں راتوں کو بے وجہ ہوائی فائرنگ ہوتی ہے جبکہ عوامی حلقوں کا مزید کہناتھاکہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان بھی تحصیل نوکنڈی شہر کادورہ تک نہیں کیاہے اورلوکل کمیٹی سے کرہسپتالوں تک بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوام جائیں کہا عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکام سے اپیل کیاکہ تحصیل نوکنڈی شہرکا دورہ کرکے شہریوں کی بنیادی سہولیات کاجائز لےکراپنا کردارادا کریں تاکہ شہریوں کو سکھ کا سانس لینانصیب ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں