اشرف غنی کے ساتھ ’عبوری‘ معاہدے تک پہنچ گئے ہیں، عبداللہ عبداللہ
کابل: افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت چپقلش بظاہر دور ہوتی نظر آرہی ہے۔عبداللہ عبداللہ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ہم نے مذاکرات میں پیش رفت کی ہے اور متعدد اصولوں پر ایک عارضی معاہدے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے‘۔خیال رہے کہ وہ اس سے قبل اشرف غنی کے ساتھ ہوئے اقتدار کے ایک معاہدے کے تحت افغانستان کے ’چیف ایگزیکٹو‘ رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ برس ہوئے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں اس عہدے سے محروم ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments