امریکا میں مزید ایک ہزار 897افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے

مہلک وائرس نے امریکا کو جکڑ رکھا ہے مزید ایک ہزار897افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے تعداد65ہزار776ہو چکی ہے، امریکی حکام نے کورونا کے ایمرجنسی علاج کیلییدوا ریمڈیسیورکی منظوری دے دی ہے۔24گھنٹے میں 36 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد11 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ نے ریمڈیسیور دوا کی منظوری دے دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے دوا بنانے والی کمپنی نے 15لاکھ پیک عطیہ کرنے کی حامی بھری ہے، دوا سے کورونا کی علامات کو 15 سے 11 دن تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، پیر سے دوا کو امریکی ہسپتالوں میں پہنچادیا جائے گا۔دوسری جانب کیلی فورنیا میں لاک ڈاؤن کھولنے کیلئے لوگوں نے احتجاج کیا، نیو یارک کے گورنر نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام سکول باقی تعلیمی سال کے لیے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں