زہری کے لئے تشکیل دی گئی بلدیاتی حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں،نوابزادہ نیاز احمد زہری

زہری( نمائندہ انتخاب)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب نیاز احمد خان زہری ،نوابزادہ شہزاد احمد خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے الیکشن کمیشن نے دانستہ طور پر زہری میں غیر قانونی حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں جو علاقے کی عوام کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے چند افراد کی خواہشات پر حلقہ بندیاں تشکیل دی اس سے قبل جب الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی ہم تو ہم ان پر فوری اعتراضات جمع کروائیں لیکن اعتراضات پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کے MC زہری میں 11 وارڈز غیر قانونی طور پر شامل کی گئی ہے اور MCزہری کی بنیادی اور ضروری وارڈزز ختم کر دی گئی ہیں۔ دانستہ طور پر ایم سی زہری سے دور مشک سراپ کے ہر گھر کو وارڈ بنا کر ایم سی زہری میں شامل کیا گیا ہے اور کندھ کاشمی کو 5 وارڈز میں تقسیم کر کے ایم سی زہری میں شامل کیا گیا ہے اس قبل سرآپ اور کندھ کاشمی یونین کونسل مشک کے دو وارڈز تھے ان حلقہ بندیوں سے صاف ظاہر ہے کے الیکشن کمیشن چند افراد سے رشوت لیکر یا دباو میں آ کر یہ سب کچھ کیا سب سے غیر زمہ دارانہ عمل یہ ہے کے ایم سی زہری کے اہم وارڈ اور میونسپل کمیٹی کے قریب ترین وارڈ صادق آباد خڑی کو یوسی بلبل گھٹ میں شامل کیا گیا ہے یہ سب ایک سازش کے تحت ہوا ہے تاکے اپنی من پسند افراد کو منتخب کروایا جائے اس کے علاوہ مختلف وارڈز میں گڑ بڑ کر کے ووٹرز کے ووٹ کو دور دراز وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کے فوری طور پر ایم سی زہری کی تشکیل کردہ وارڈز کو کلعدم قرار دیکر حقیقی وارڈز کو بحال۔کیا جائے اگر الیکشن کمیشن نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو کسی بھی صورتحال کی زمہ دار الیکشن کمیشن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں