وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کی سردار اختر مینگل سے ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وزیراعظم کے امیدوار میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگ زیب ، خواجہ سعد رفیق ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، سردار اسلم بھوتانی ، آغا احسن ایڈووکیٹ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ میاں شہباز شریف نے سردار اختر جان مینگل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
Load/Hide Comments


