جرمن سائیکلسٹ پسنی پہنچ گئے

پسنی(بیورورپورٹ)ایک سال 7مہینے کی طویل سفر طے کرکے جرمن سائیکلسٹ پسنی پہنچ گئے ،اُنتیس سالہ جرمن شہری Schmidt dianaاورجرمن خاتون Montag Patricنے اپنے سفر کا آغاز سال 2020میں کیا تھا تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دوشہری سائیکلسٹ گزشتہ روز پسنی پہنچ گئے پسنی پہنچنے پر اُنکے میزبان صادق کریم نے اُنکا استقبال کیا اور اُنھیں پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید کہا جرمنی کے سائیکلسٹ شہریوں نے اپنے سفر کا آغاز سال 2020سے کیا تھا جرمنی سے آسٹریلیا،رومانیہ اور ترکی سے ہوتا ہوئے اکاون ہزارنوسو پینتالیس کلو میٹرکی لمبی سفر طے کرنے کے بعد جرمن سائیکلسٹ ایران پہنچ گئے اور پھر پاک ایران بارڈر 250سے پاکستان داخل ہوگئے جرمن سائیکلسٹ کے مطابق وہ ایک سال سات مہینے سے سفر کررہے ہیں اور پاکستان سے افغانستان کے راستے دوبارہ جرمنی کے لیئے سفر کرینگے ۔پسنی پہنچنے پر میزبان صادق کریم نے جرمن سائیکلسٹوں کو خوش آمدید کہا اور اُنھیں بلوچی روایتی کھانا پیش کرنے کے بعد رخصت کردیا ،جرمن سائیکلسٹوں نے بلوچستان کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں