وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی مرکزی حکومت سے بھی بدتر ہے، کبیر محمد شہی

منگچر (انتخاب نیوز ) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی اپنے موقف پرقائم ہے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اپنے دوراقتدارمیں بلوچ ساحل وسائل پر سمجھوتہ نہیں کیا ریکوڈیک سمیت دیگر وسائل پر ہمیشہ واضح موقف اپناکر ابتک اس پرقائم ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی مرکزی حکومت سے بھی بدتر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز جوہان کراس منگچر میں شمولیتی تقریب اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میرحاجی یعقوب لانگو، ضلعی صدر عبدالستار بلوچ جنرل سیکرٹری کامریڈ ظہوربلوچ زائد بلوچ ودیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب میں بی اے پی اور جمعیت علمائے اسلام سے مولوی علی محمد لانگو عبدالستار لانگو غلام محمد لانگو رمضان لانگو سمیت سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنے قائدین کے واضح موقف پر فخرکرتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ساحل وسائل اوربلوچ قوم کے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اوراپنے موقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں چاہے اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر کیونکہ ہماری سیاست کااصل محور اقتدار نہیں بلکہ بلوچ اوربلوچستان کی ترقی اورخوشحالی ہے ہمارے قائد مرحوم میرحاصل خان بزنجو بھی آمریت کے کو للکارتے ہوئے سیاسی جدوجہد کی اور آخری دم تک حقیقی جمہوریت کے لیے سیاسی موقف پر ڈٹا رہا ہم میرغوث بخش بزنجو کے پیروکار ہیں ہم کسی کوخوش کرنے اورکسی کی ناراضگی سے ڈرکر اپنی سیاسی موقف سے نہیں ہٹتے ہیں بلکہ حقیقی نظریاتی پلیٹ فارم سے عوام دعوت فکر دیتے ہیں کہ آئیں اور نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کریں تاکہ بلوچستان کے ساحل وسائل کو کوڑیوں کے مول بیچنے والوں کامحاسبہ کریں اوربلوچستان وسائل بلوچستان پر صرف ہوسکے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے یہ مرکزی حکومت سے بھی زیادہ نااہل ہےانہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلدیاتی میدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑے گی بلکہ تمام یونین کونسلوں اوروارڈز سے اپنے امیدار کھڑے کرکے بھرپور مقابلہ کرے گی اورامید ہے کہ بلوچستان بھر سے کلین سوئپ کرے گی قلات منگچر میں بھی کارکن الیکشن کے لیے تیاریاں تیز کریں اورپارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ہم شمولیت اختیارکرنے والوں کو دل کی گہرائیوں مبارک باد پیش کرتے ہیں اورانہیں بہترین اورعوام کے مفاد میں فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کے دوررس نتائج برآمدہونگے اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی کل تک ناموں کااعلان بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں