گھرکے باہر احتجاج سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی،جمائما

لندن: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کے اعلان سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں۔

جمائما نے ٹویٹر پر ’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس پہنچ گئی ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں