کوئٹہ، واسا بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

کوئٹہ:محکمہ واسا شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ملازمین کو ایک ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر انہوں نے مشینرری کی مرمت بند کر دی جس کے باعث شہر میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے واسا نے ملاازمین کو اگلے تین ماہ تنخواہیں دینے سے بھی معذرت کر لی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ واسا ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے اور محکمے میں پچھلے ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے بعد انہوں نے مشینری کی مرمت کا کام بھی بند کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت کوئٹہ شہر میں سینکڑوں ٹیوب ویلز خراب ہوچکے ہیں جنکی مرمت نہیں کی جارہی کیونکہ اس وقت محکمے کو فنڈز کی قلت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی واسا کے معاملات سے عدم دلچسپی بحران کا باعث ہے کیونکہ محکمے کی جانب سے اسکی مالی مشکلات سمیت دیگر معاملات پر بارہا صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے تاہم حکومتی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے باعث معاملات مزید سنگینی کی طرف جارہے ہیں ذرائع کے مطابق کیسکو کو بقایا جات کی عدم فراہمی کا بھی سنگین مسئلہ درپیش ہے کیونکہ اس وقت شہر میں لوگ واسا کے لاکھوں روپے کے مقروض ہیں تاہم بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے مالی معاملات بگڑ رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ واسا نے ملاازمین کو اگلے تین ماہ تنخواہیں دینے سے بھی معذرت کر لی ہے جس کے باعث ملازمین جو پہلے ہی رمضان المبارک میں لاک ڈا ن اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے نان شبینہ کے محتاج ہوگئے تھے وہ اگلے تین مہینے کس طرح سے گزارہ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں