کورونا،بلوچستان میں مزید تین افراد جاں بحق،تعداد19ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید تین افراد جاں بحق جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1172ہوگئی صوبے میں 2ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ تنائج التواء کا شکار، محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین اموات ہوئیں جس کے بعد اب تک ہونے والے اموات کی تعداد 19ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 36افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد1172ہوگئی ہے جس میں سے 1019افراد مقامی طورپر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان افراد میں سے 882کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں 10045افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 8873میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 2123افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں