فاطمہ جناح ہسپتال کورونا کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے، جمیعت

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد جوائنٹ سیکریٹری حافظ شبیر احمد مدنی میر سرفراز شاہوانی حاجی صالح محمد حافظ سردار محمد نورزئی حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سعداللہ آغا مولانا محمد عارف شمشیر مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل اور دیگر فاطمہ جناح ہسپتال انسداد کورونا کی بجائے فروغ کرونا کا مرکز بن چکا ہے مختلف لوگوں کے ٹیسٹ ایک دوسرے دئیے جاتے ہیں ناتجربہ کار عملہ مریضوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہاہے کئی افراد کے ٹیسٹ تک غائب ہوچکے ہیں محکمہ صحت اور صوبائی حکومت مسلسل غلط بیانیوں سے عوام کو کرونا کے منہ میں ڈالنا چاہتے ہیں عالمی وباء کے ساتھ جو بے احتیاطی اور لاپرواہی برتی جارہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ انتظامات نام کی کوئی چیز نہیں ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران اتنے حساس مسئلے پرمتبادل کوئی بندوبست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے ہیں کئی دن گزرنے کے باوجود تا حال رزلٹ کا کوئی پتہ نہیں ہے سینکڑوں لوگوں کے ٹیسٹ ایک دوسرے کو دیے جاتے ہیں جو انتہائی بڑا جرم ہے انہوں نے کہاکہ ناانصافی کا عالم یہ ہے کہ بااثر افراد کے ٹیسٹ گھنٹوں میں ملتے ہیں کوئٹہ کے لوکل ٹیسٹ دینے والے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ڈیوٹی دینے والا عملہ انتہائی کم اور ناتجربہ کار ہے انہوں نیکہاکہ جمعیتِ علماء اسلام عوام کی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں