سانحہ نوکنڈی جیسے واقعات کر کے بلوچ قوم سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری سیکرٹری کلثو م نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روزبلوچ مزدورڈرائیورحمیداللہ بلوچ کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہیداور نوکنڈی شہر میں عوامی احتجاج پرفائرنگ اور لوگوں کی زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک طرف بلوچ قوم کے وسائل کو کوڑیوں داموں میں نیلام کیا جارہا ہے تو دوسرے جانب بلوچ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے بلوچ قوم کے وسائل کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے‘ یہ بات انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کلثو م نیاز بلوچ نے کہا کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار بلوچ قوم پر کاروبار بندکرنے کے بعد اب بلوچ مزدوروں کے قتل عام اور آئینی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کسی صورت قبول نہیں کہ سرحدوں پر باڑ لگا کر کاروبار کوبندکرنایہاں کے لوگوں کے صدیوں سے چلی آرہی کمائی کے ذرائع کو بندکرنے کے مترادف ہے نیشنل پارٹی ایسے واقعات کی ہر فورم پر بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہے فورسز کے ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے نوکنڈی واقع بلوچستان میں طاقت استعمال کرنے کی بدترین مثال ہے بلوچستان میں ہونے والے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عدلیہ نوٹس لے سرحدی علاقے میں محنت مزدوری کرنے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کو پکڑ کر ناگارہ کردیا اور ڈرائیورز کو شدید پیاس اور گرمی میں چھوڑ دیا گیا بلوچستان میں اس طرح کی سنگین مظالم تسلسل کے ساتھ ہوتے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش انہی بارڈر پر منحصر ہے مگر افسوس جب لوگ اپنے محنت مزدوری کیلئے بارڈر پر کاروبار کیلئے جاتے ہیں تو اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہوتے اور گولیوں کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور فورسز کو یہ بات سمجھنا چاہئے کہ بلوچ قوم پاکستان کے ساتھ ایران اور افغانستان میں سرحدی علاقوں میں بستے ہی ایک دوسرے سے قریبی رشتہ داری کے ساتھ صدیوں سے ایک دوسرے سے کاروباری رشتہ داری بھی چلی آرہی ہے بلو چستان کے قدرتی وسائل تو ویسے زور زبردستی سے وفاق لے جارہی ہے ملازمتوں کے دروازے بھی بلوچ قوم کے لئے بند کردئے گئے ہیں اب طاقت کے بل بوتے پر بارڈرز پر کاروبار کوبندکرکے لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھانے کی آخری سازش کسی بھی صورت بلوچ قوم برداشت نہیں کرے گی نیشنل پارٹی نوکنڈی واقع بلوچستان میں طاقت استعمال کرنے کی بدترین مثال قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں سنگین واقعات کار رونما والے انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عدلیہ نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں