خضدار، یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیک کالج کی بندش کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کو بند کرنے اور ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی پالیسی سلیکٹڈ سرکار کی منفی تعلیمی ترجیحات کی تسلسل ہے۔خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جو وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے خضدار کی بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی دانستہ کوشش کی نیشنل پارٹی شدید مذمت کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ اس قبل شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کو بھی بند کرنے کی سازش ہوئی لیکن نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی و عوامی حلقوں کے احتجاج پر سلیکٹڈ حکومت نے کمیٹی تشکیل دی کہ وہ جانچ کریں کہ یہاں ان اداروں کی ضرورت ہے کہ نہیں۔اب اس کمیٹی نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے سرادر بہادر خان یونیورسٹی خضدار کیمپس کو بند کرنے اور ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔اور جھالاوان میڈیکل کالج کو ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے بھی سفارش کی ہے۔وومن یونیورسٹی کیمپس کا گزشتہ تین سالوں سے باقاعدگی سے کلاسز کا اجرا ہورہا ہے۔جبکہ جھالاوان میڈیکل کالج کی خود کی بلڈنگ ہے۔اس کے باوجود کمیٹی کی طرف ایسے منفی سفارشات تعلیم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں معیاری تعلیم و معیاری اداروں کو بلوچستان کی تعمیر وترقی کی ضامن قرار دیتی ہے۔اور اس تعمیر و ترقی کی راہ میں سلیکٹڈ حکومت کی منفی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں