نیب میں نواب رئیسانی کے خلاف اثاثہ جات کیس سمیت 179 میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں

اسلام آ باد:نیب نے 179 میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں کرپشن پر نیب تحقیقات جاری ہیں چودھری شجاعت، چودھری پرویز الہی کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گرینڈ حیات ہوٹل کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں نواب اسلم رئیسانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، ڈی ایچ اے ویلی کرپشن کیس میں نیب تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کامران کیانی کے خلاف ڈی ایچ اے سرٹیفکیٹس کی غیرقانونی فروخت پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔چئیرمین نیب کی ہدایت پر 98 میگا کرپشن کیسز کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جا چکے ہیں جبکہ میگا کرپشن کے 13 کیسز کی انکوائریز اور 16 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں