حوثیوں نے سرپرست کی اجازت کے بغیر عورت کے سفر پر پابندی لگا دی

صنعاء:حوثیوں نے سرپرست کی اجازت کے بغیر عورت کے سفر پر پابندی لگا دی،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذرائع نے بتایاکہ خاتون کے تنہا سفر کرنے کے لیے سرپرست کی اجازت کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔اگرچہ حوثیوں کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم اس نے یمنیوں میں غصے کی لہر دوڑا دی ۔ سوشل میڈیا پر یمن کے اندرون و بیرون سے یمنی حلقوں نے خواتین کے خلاف حوثیوں کی سخت گیر روش پر تنقید کی بارش کر دی۔انسانی حقوق کی ایک یمنی خاتون کارکن نے حوثیوں کے اس نئے فیصلے کو ان کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین پر تنگی مسلط کرنے کی کڑی قرار دیا۔ ان کے مطابق اس سے قبل حوثی ملیشیا نے خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کی، ان کو آمدنی کے ذرائع سے محروم کیا اور انہیں ملیشیا کے عقائد اور نظریات کے مطابق مقررہ رواج اور سرگرمیوں کا پابند بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں