اسپین، لاک ڈاؤن میں نرمی ، شہری پارکس پہنچ گئے
اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں کو ورزش کرنے کی اجازت دے دی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد پارکس پہنچ گئی۔اسپین میں حکومت نے سات ہفتوں بعد کورونا وائرس سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا جس کے بعد شہریوں کو گھر سے باہر ورزش کی اجازت ہوگی اور اس نرمی میں نوجوان، بچے اور بزرگوں کے باہر نکلنے کے الگ الگ اوقات مقرر ہیں۔اک ڈاؤن میں اس نرمی کے بعد اسپین کے مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکس پہنچ گئی اور جاگنگ، سائیکلنگ اور ورزش کرتے دکھائی دیے۔واضح رہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 567 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اسپین میں اس وباء سے اموات 25 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments