بلوچستان کے معدنی وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے،وزیراعظم

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہماری حکومت کو شمالی یا جنوبی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی اور پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے بلوچستان کے معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر ِ صدارت صوبہ بلوچستان کی انتظامی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مولانا واسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، اسرار ترین، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بازنجو صوبائی وزراء ، اسمبلی کے اراکین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی شرکاء نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان دورے پر خوش آمدید کہا اور حکومت کی بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیرِ اعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں اس وقت آبادی کا ایک بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے ہے اس کی سب سے بڑی وجہ روزگار کے مواقع کم ہونا ہے اس حوالے سے حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جاری منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جا رہی ہے اجلاس میں شرکاء کی طرف سے پورے صوبے کے لیے ایک جامع پیکیج کے اعلان،کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کا فروغ، مقامی افرادی قوت کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کے قیام کی تجاوزیز پیش کی گئیں اس موقع پر وز یر اعظم نے صوبائی کابینہ کے ممبران کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے وزیراعظم نے کہا کہ آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گاجب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گااس سب میں مجھے بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے منصوبوں پر عمل درآمد آپکے تعاون سے یقینی ہو سکے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ جو روک دیا گیا تھا، میں اسے دوبارہ شروع کرونگا ہماری حکومت کو شمالی یا جنوبی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی اور پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں