سوراب، راشن رات کے اندھیرے میں من پسند افراد کے گھروں کو پہنچایا جارہا ہے

سوراب:سوراب میں لاک ڈان سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کا عمل لیویز محرر کے رحم و کرم پر، رات کے اندھیرے میں بانٹنے والے سامان رشتہ دار جاننے والے اور سفارشی افراد کے گھر میں پہنچایا جانے لگا،عوام کا راشن کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید احتجاج، اعلی حکام سے تدارک کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوراب میں کرونا وائرس لاک ڈان سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کے عمل پرلیویز محرر کا قبضہ، غریب اور لاچار خاندانوں کے لیے لیئے ملن والے سامان کو رات اندھیرے میں تقسیم کے نام پر صاحب حیثیت رشتہ داروں، دوست احباب اور سفارشی افراد کے گھروں میں پہنچانے کا سلسلہ جاری، معاملے کی نشاندہی اور عوامی احتجاج کے باوجود انتظامیہ کے آفیسران صورتحال پر توجہ دینے سے انکاری، واضح رہے کہ سوراب میں لاک ڈان کے نتیجے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم تاحال مبہم اور غیر واضح ہے شنید کے مطابق انتظامیہ ایک لیویز محرر کے زریعے محض رسمی کاروائی پر اکتفا کررہی ہے، جبکہ حقیقی متاثرین تاحال امداد سے محروم توجہ کے منتظر ہیں، زرائع کے مطابق امدادی سامان پر قابض محرر غریبوں میں تقسیم کے نام پر رات کے اندھیرے میں راشن لیکر اپنے ان رشتہ دار، دوست احباب اور بااثر شخصیات کے منظور نظر افراد کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں جو کسی طور امداد کے مستحق نہیں، اس صورتحال سے یہاں کے عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وہ مسلسل سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب میں لیویز محرر کے زریعے امدادی راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیکر انتظامیہ کے زمہ دار آفیسران کی نگرانی میں حقیقی مستحق لاچار خاندانوں کی داد رسی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں