قلات، ماہ صیام میں گیس کی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

قلات:قلات میں ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں بھی گیس پریشر مکمل غائب، حکومتی اعلان کو ایس ایس جی سی بلوچستان نے ہوا میں اڑادیا، گیس کی بندش سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا، سحری و افطار کے اوقات میں امور خانہ داری میں خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی اعلان پر قلات میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔ قلات میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے ذرائع کے مطابق کھڈکوچہ اور ہزار گنجی سے قلات کو آنے والی گیس پائپ لائن کے وال کو مکمل بند کرکے سپلائی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے قلات کے عوام گیس کی سہولت سے محروم ہوجاتا ہے دوسری جانب ایندھن کے متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو امور خانہ داری مشکلات کا سامنا ہے خاص کر افطاری کے اوقات پر قلات سٹی میں گیس مکمل بند ہونے سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعظم، وفاقی محتسب اعلی، وفاقی وزیر گیس و پٹرولیم و چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں