مسجد نبویؐ واقعے پر مفتی منیب کا سخت ردعمل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے حرمِ نبوی ؐ اور روضہ رسولؐکی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی پہلے سے پلاننگ تھی۔ایک بیان میں مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پربدنام کیا، یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبویؐ میں لے گئے، شیخ رشیدکی سانحے پر خوشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نعرے حمایت میں ہوں یامخالفت میں،ان کا جواز نہیں ہے، سورہ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی ؐ سے متعلق نہایت وضاحت سے بیان ہے۔ مفتی منیب کا کہنا تھا کہ وہاں تو حضور ؐکی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آوازپست رکھنے کاحکم ہے، حرمتِ نبویؐ پامال کرنیوالوں،ترغیب دینے اور اس پر اظہار خوشی کرنے والوں پر وبال نازل ہوگا، پی ٹی آئی قائدین کامذمت کیساتھ جوازپیش کرنا کھلی منافقت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں