گوجرانوالا، فرح خان کی ملکیت نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل

گوجرانوالا (انتخاب نیوز) گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی ملکیت نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔ گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے چن دا قلعہ کے قریب کارروائی کی اور نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔ جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بشیر کے مطابق نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب نہ ملنے پرآج کارروائی کی گئی۔ مذکورہ ہاﺅسنگ سوسائٹی فرح خان کی ملکیت ہے اور وہ بیرون ملک جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں